بغداد، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق کے وفاقی اور کرد علاقے کی سرحد پر عراقی اور کرد فورسز کے مابین شیلنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کے حکام کے مطابق جمعے کے دن عراقی دستوں نے آلتن کوپری نامی شہر کے جنوب میں کرد فورسز کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے جواب میں کرد فورسز نے راکٹ فائر کیے۔ ساتھ ہی کرد فورسز نے اس سرحدی علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی ہے۔ بغداد حکومت اس شہر کو وفاق کا حصہ قرار دیتی ہے۔